Timing
Routine: 11am-3pm / 5pm-10pm
Sunday: 11am-3pm
Friday: OFF
  +923364198666   Tajmahmood666@gmail.com
 994-H Dental Valley Sabzazar 
  1. ہدایات برائے اخراج دندان
  2. ہدایات برائے جڑوں کی صفائی (RCT Root Canal Treatment)
  3. ہدایات برائے دانتوں کی بھرائی(Dental Filling)
  4. ہدایات برائے مصنوعی دانت
  5. ہدایات برائے دانتوں کا ٹیڑھا پن
  6. ہدایات برائے دانتوں کی صفائی

ہدایات برائے مصنوعی دانت

  1. یہ دانت کسی بھی قسم کے ہوں قدرتی دانت کا نعم البدل نہیں ہوتے۔ البتہ اچھی کوالٹی کا دانت زیادہ عرصہ ضرور نکال لیتا ہے
  2. اتارنے چڑھانے والے دانتوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔رات کو اتار کر پانی میں رکھ کر سوئیں،زیادہ عرصہ پانی سے باہر رکھنے کی صورت میں انکی فٹنگ خراب ہو جاتی ہے
  3. اتارنے چڑھانے والے دانتوں کو پہلے ہفتے صرف منہ میں رکھنے کی عادت ڈالنی پڑتی ہے، اگر عادت نہیں ڈالی جا سکتی تو ان سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو سکتا، اس دوران اگر کہیں کوئی درد، چھالے، یا کوئی الرجی نظر آئے تو ڈاکٹر صاحب کو اطلاع دیں۔دوسرے ہفتے نرم خوراک جو آسانی سے چبائی جا سکے،کا استعمال شروع کر دیں۔اور تیسرے ہفتے میں تمام کھانے پینے کی اشیا کھانے کی کوشش کریں
  4. شروع شروع میں بولنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اگر بولتے یا کھاتے وقت دانت گر رہے ہوں،یا زیادہ ہل رہے ہوں تو ڈاکٹر صاحب کو اطلاع دیں۔اگرآپ کوئی چیز منہ میں رکھنے میں دقت محسوس ہو یا متلی جیسی کیفیت ہوتی ہو تو اس صورت میں آپ کے لیے دانت لگانا مشکل ہوگا، اگر آپکو اپنی اس کیفیت کا اندازہ ہے تو پہلے سے ڈاکٹر صاحب کو آگاہ کریں ورنہ بعد میں اخراجات واپس نہیں
  5. ہونگے۔دانتوں کے ٹوٹ جانے کی صورت میں انکی مرمت ہو سکتی ہے جس کی تھوڑی سی قیمت رکھی گئی ہے جو حسب ضرورت مریض کو ہی ادا کرنا ہوگی
  6. فکس دانت زیادہ اچھا کام کرتے ہیں۔ مگر بار بار ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرانے کی صورت میں دانت ایک دوسرے کو توڑتے ہیں۔ تھوڑا بہت ٹوٹ جانے کی صورت میں زیادہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ البتہ زیادہ ٹوٹ جانے کی صورت میں نئے دانت لگوانے پڑ جاتے ہیں۔ دوبارا دانت لگوانے کی صورت میں اخرا جات مریض کو ادا کرنے ہوں گے
  7. مصنوعی خول جو دانت کے اوپر چڑھائے جاتے ہیں، ان میں ٹھنڈا گرم لگنے یا دردکی صورت میں اگر جڑوں کی صفائی کروانی پڑے تو اس کے اخرا جات علیحدہ سے ادا کرنے ہوں گے
  8. تمام مصنوعی دانتوں کی قیمت ریٹ لسٹ کے مطابق لی جاتی ہے۔جو کسی بھی وقت کلینک کے اوقات میں طلب کی جاسکتی ہے
  9. بہترین نتائج کے لیے صفائی کا خاص خیال رکھیں اور بلا وجہ اشیا چبانے،اور دانتوں میں مختلف اقسام کی اشیا رکھنے سے گریز کری
  10. ہر قسم کے دانت جو لگائے جاتے ہیں انکا ایک خاص رنگ ہوتاہے۔ ایک ہی بار اپنی تسلی کر لیں کے انکا رنگ آپکے قدرتی دانت سے قریب تر ہے۔ بعد میں تبدیلی کی صورت میں اخرا جات مریض کو برداشت کرنے پڑیں گے
  11. چپکنے والی اشیا (چیونگم،چاکلیٹ، گولی ٹافی، برگر، پیزہ، کھجوروغیرہ)کھانے یا قدرتی دانت کی ٹوٹ پھوٹ کی صورت میں فکس دانتوں کے اترنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اگر کبھی دانت اتر جائے تو اسے پھینکے مت فورا کلینک سے رابطہ کریں اور دوبارہ فکس کروا لیں۔ گم ہونے کی صورت میں یا زیادہ دیر تک منہ سے باہر رکھنے کی صورت میں فٹنگ خراب ہو جاتی ہے اور نیا دانت لگوانا پڑتا ہے۔ ان تمام صورتوں میں بھی دانت کے اخرا جات مریض سے لیے جاتے ہیں
  12. ۔dental implant دینٹل امپلانٹ لگوانے کی صورت میں یا لگوانے کے بعد بھی، ہڈی کی کمی بیشی دور کرنے کے لیے علیحدہ سے اخراجات دینے ہونگے۔اس کی کامیابی کا دار و مدار آپکی اپنی صحت پر اور دانتوں کی صفائی رکھنے پر منحصر ہے۔ ڈینٹل امپلانٹ لگوانے کے بعد اگر امپلانٹ یا اسکا خول ہلتا ہوا محسوس ہو یااتر جائے یا مسوڑھوں اور ہڈی کا کوئی مسئلہ ہو تو فورا کلینک سے رجوع کریں
  13. کوئی بھی کام کروانے کے بعدہر چھ ما ہ کے دوران ایک دفع چیک اپ ضرور کروائیں تا کہ کوالٹی کے معیار کو پرکھا جا سکے۔ کسی بھی قسم کے چیک اپ کی صورت میں چیک اپ فیس ضرور لی جائیگی۔تمام اخراجات ناقابل واپسی ہیں۔اس لیے ہر کام کی تسلی فورا کر لیں۔ مسائل کی صورت میں ڈاکٹر صاحب کو اطلاع دیں اور دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں