دانت کی بھرائی ایک مصنوئی چیز ہے جس کا مقصد آپکے دانت کی مرمت کرنا ہے نہ کہ قدرتی حصہ جو خراب ہو گیا ہو، اسے واپس دینا
ایک دفعہ مرمت کرنے کے بعد اگر دوبارہ بھی ضرورت محسوس ہو، یا دانت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو تو بھرائی کے چارجز ضرور ادا کریں
اپنی تسلی کرلیں کے دانت کو عارضی طور پر بھرا ہے یا مستقل بھراہے۔ مستقل بھرائی زیادہ عرصہ کام کرتی ہے جبکہ عارضی بھرائی چند دنوں کے لیے کی جاتی ہے
بھرائی کرنے کے فورا بعد کچھ کھانے کی کوشش نہ کریں۔ ۱ یک گھنٹہ گزر جانے کے بعد دوسری طرف سے کھانا کھا لیں۔ جب کہ بھرائی والی طرف سے ۴۲ گھنٹے بعد کھانا کھا سکتے ہیں
کسی بھی قسم کی تکلیف، ٹھنڈا گرم لگنے، جبڑے میں درد ہونے، منہ میں چھالے نکلنے، دانت کی نوک چبھنے کی صورت میں فورا ڈاکٹر صاحب کو اطلاع دیں تاکہ آپکی پریشانی کو حل کیا جا سکے
بھرائی کامیاب نہ رہنے کی صورت میں جو بھی علاج ڈاکٹر صاحب تجویز کریں اسکے اخراجات ادا کرنے ہونگے
دانت کی بھرائی کی گارنٹی طلب نہ کریں۔ کیوں کہ اسکی عمر کا تعین آپکے اپنے دانت کی صحت پر منحصر ہے۔ اگر قدرتی دانت کی صحت اچھی ہو گی تو بھرائی بھی زیادہ عرصہ کا م کرے گی۔برائے مہربانی بہتر نتائج کے لیے ڈاکٹر صاحب کی رائے کا احترام کریں
تمام اخراجات ناقابل واپسی ہیں۔اس لیے ہر کام کی تسلی فورا کر لیں۔ مسائل کی صورت میں ڈاکٹر صاحب کو اطلاع دیں اور دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں