ہدایات برائے جڑوں کی صفائی (RCT Root Canal Treatment)
اس علاج کے دوران آپکو متعدد چکر لگانے پڑ سکتے ہیں، کھانا پینا عارضی طور پر مشکل ہو سکتا ہے۔ جس دانت کی جڑوں کی صفائی جاری ہے جب تک علاج مکمل نہ ہو جائے،اس دانت کو چبانے کے طور پر استعمال کرنے سے پرہیز کریں
منہ میں دوائی کا ذائقہ آ سکتا ہے جو عارضی ہوتا ہے۔ اس دوران سگریٹ نوشی، غبارے میں ہوا بھرنے، اور پائپ کے ساتھ جوس وغیرہ پینے سے گریز کریں
درد کی ادویات کا استعمال ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق استعمال کرتے رہیں۔ جب تک دانت سن رہے کچھ کھانے پینے سے گریز کریں
کسی بھی قسم کے چھالے، سوجن، یا کوئی بھی الرجی ہونے کی صورت میں ڈاکٹر صاحب کو اطلاع دیں
جڑوں کی صفائی کے علاج میں زیادہ تاخیر نہ کریں۔ ایک ماہ سے زیادہ گزر جانے کی صورت میں چارجز دوبارہ ادا کرنے ہونگے
کسی چیز کی گارنٹی طلب مت کریں۔ ہر علاج کی گارنٹی آپ کے اپنے دانت کی صحت پر منحصر ہے۔اگر آپ کا قدرتی دانت صحت مند ہوگا تو زیادہ عرصہ چلے گا۔اگر دانت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہویا دوباراہ کیڑا لگ جائے یا مسوڑھوں اور ہڈی کے مسائل نظر آئیں تو دانت کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں ڈاکٹر صاحب کو فورا اطلاع دیں اور بتائی جانے والی نصیحت پر عمل پیرا ہوں
علاج مکمل ہو جانے کی صورت میں دوبارہ جب بھی چیک اپ کروانے آئیں اپنی چیک اپ فیس ضرور ادا کریں
علاج کے دوران یا اس کے بعد کسی بھی قسم کے حادثے کی صورت میں دانت کے ضائع ہونے کی صورت میں اسے نکلوانا پڑ سکتا ہے۔ان حادثات میں دانت کا ٹوٹنا، ہڈی کا کھل جانا،جڑوں کا بلاک ہو جانا، جڑوں کے اندر اوزاروں کا ٹوٹنا،مسوڑھوں کے مسائل جو بھرائی میں اثر انداز ہوں،وغیرہ شامل ہیں۔ اپنے ڈاکٹر پر بھروسہ رکھیں اور اپنی تکلیف کے بارے میں آگاہ کرنے میں کوئی جھجک محسوس نہ کریں۔بعض اوقات سرجری کے ساتھ دانت کی جڑ کو کاٹنا پڑتا ہے جو صحیح نہیں ہو پاتی یا پیچیدہ مسائل جو حل نہ ہو رہے ہوں ان کے لیے جڑیں کاٹنی پڑ جاتی ہیں، اس سرجری کے اخرا جات جڑوں کی صفائی کے علاج کے علاوہ ہیں
تمام اخراجات ناقابل واپسی ہیں۔اس لیے ہر کام کی تسلی فورا کر لیں۔ مسائل کی صورت میں ڈاکٹر صاحب کو اطلاع دیں اور دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں