Timing
Routine: 11am-3pm / 5pm-10pm
Sunday: 11am-3pm
Friday: OFF
  +923364198666   Tajmahmood666@gmail.com
 994-H Dental Valley Sabzazar 
  1. ہدایات برائے اخراج دندان
  2. ہدایات برائے جڑوں کی صفائی (RCT Root Canal Treatment)
  3. ہدایات برائے دانتوں کی بھرائی(Dental Filling)
  4. ہدایات برائے مصنوعی دانت
  5. ہدایات برائے دانتوں کا ٹیڑھا پن
  6. ہدایات برائے دانتوں کی صفائی

ہدایات برائے اخراج دندان

  1. ۔منہ میں رکھی روئی کو آدھے گھنٹے یا اس سے جتنا زیادہ دیر تک ہو سکے دبا کر رکھیں۔
  2. روئی کو نکالنے کے بعد فورا زخم کو ٹھنڈا رکھیں، اس کے لیے ٹھنڈی آئسکریم یا برف کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق دوائی کا استعمال شروع کر دیں
  3. اگر زیادہ خون نکلتا ہوامحسوس ہو تو روئی کا ایک اور ٹکڑا لیں، اسے گیلا کریں اور تھوڑا سا نچوڑ کر دوبارا زخم پر رکھ کر دبا لیں
  4. پہلے چوبیس گھنٹے کے دوران ہلکا ہلکا خون آتا رہتا ہے، بار بار تھوکنے اور زور زور سے کلیاں کرنے سے پرہیز کریں۔ اس سے زخم ہلے گا اور مزید خون آئے گا۔ تھوک اندر نگل لیں یا ٹشو وغیرہ سے صاف کر لیں۔ نیز سگریٹ نوشی، پائپ کے ساتھ جوس وغیرہ پینے، اور غبارے میں ہوا بھرنے سے پرہیز کریں
  5. زخم والی طرف سے کچھ کھانے سے پرہیز کریں تا کہ کھانے کے ذرات زخم کے اندر جا کر اسے خراب نہ کریں۔ جو بھی کھائیں دوسری طرف سے کھائیں اور جہاں تک ہو سکے کھانا تھو ڑا ٹھنڈا کر کے اور ہلکی نمک مرچ کے ساتھ،یا نرم غذا کا استعمال کریں
  6. چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر پاس رکھ لیں اور ہر گھنٹے بعد تھوڑی تھوڑی کلیاں جاری رکھیں۔ اس سے زخم کی ٹکور ہوگی اور زخم بھرنے میں مدد ملے گی۔ یہ عمل اگلے ۲ یا ۳ روز تک جاری رکھیں
  7. اگر زخم نہ بھرے اور دانت نکلوانے کے چند دن بعد بھی درد برقرار رہے یا دوائی لینے سے بھی سکون نہ محسوس ہو توخود سے تیز ادویات کا استعمال مت کریں۔ بعض زخم بھرنے میں وقت لیتے ہیں اور خشک رہ جاتے ہیں،یا ہڈی کو کوئی کونا چبھ رہا ہو تو، ایسی صورت میں ڈاکٹر صاحب کو اطلاع کریں اور درد روکنے والی ادویات کے بارے میں رہنمائی لیں
  8. ٹوٹ پھوٹ کر نکلنے والے دانت، بوڑھوں کے دانت، ہڈیوں، جگر،خون کے امراض میں مبتلامریض،اور داڑھوں کے زخم اکثر دیر سے بھرتے ہیں
  9. حمل، حیض، اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین ضرور آگاہ کریں
  10. زیادہ لمبی سرجری کی صورت میں ہونٹ،زبان،یا منہ کا کچھ حصہ علاج کے بعد بھی سن محسوس ہوتا ہے، جو چند روز یا چند ماہ تک یا ساری زندگی کے لیے بھی ہو سکتا ہے۔ زیادہ بڑے زخم کے لیے ٹانکے لگانا اچھا ہوتا ہے، ٹانکے لگوانے کی صورت میں ایک ہفتے کے بعد ٹانکے کھلوائے جا سکتے ہیں۔نیز کچھ دانتوں کے حصے جو نکالتے وقت ہڈی کے اندر ہی رہ جاتے ہیں اکثر اوقات انہیں نکالنے کی کوشش نہیں کی جاتی کیوں کے زیادہ بڑا زخم ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اگر ایسی صورت میں کوئی تنگی ہو تو سرجری کی جاتی ہے جس کے اخراجات علیحدہ سے ادا کرنے ہوں گے
  11. دانت نکلوانے کے ۲ ماہ بعد نئے دانت لگوائے جا سکتے ہیں۔ جلدی لگوانے کی صورت میں مسوڑھوں کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں اور زیادہ دیر کرنے سے دانتوں کے ٹیڑھا ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔اگر آپ دانت نکلوانے کے فورا بعد ہڈی میں دانت فکس کروانا چاہتے ہیں توزخم کو محفوظ بنانے کا انتظام بھی موجود ہے اس صورت میں تمام اخراجات مریض سے ہی لیے جاتے ہیں ۳۱۔ دانت نکلوانے کے بعد جب بھی چیک اپ کے لیے تشریف لائیں توبرائے مہر بانی چیک اپ فیس ضرور ادا کریں